اے این ایف کی مختلف شہروں میں کاروائیاں، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور،اسلام آباد، لورالائی اور جامشورو میں کی گئیں

پیر 18 اگست 2025 15:12

لاہور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور،اسلام آباد، لورالائی اور جامشورو میں کی گئیں، لاہورعلامہ اقبال ایئرپورٹ پر پارسل سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔

اسلام آباد شمس کالونی میں غیر ملکی باشندے سے 181 گرام کوکین، لورالائی میں خمازہ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 162 کلو ہیروئن، اسلام آباد ایکسپریس وے پر ملزمان سے 6 کلو چرس اور جامشورو ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران بس سے 69 کلو چرس برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔