کویت میں پہلی بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل پیر 18 اگست 2025 17:25

کویت میں پہلی بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ، نوجوان ..
کویت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست 2025ء ) کویت کرکٹ بورڈ نے ستمبر 2025 میں پہلا ڈي پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو سلیبیہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں چار ٹیمیں (بویان وارئیرز، فیلاکا گارڈینز، پرل اسٹرائیکرز اور کویت فالکنز) حصہ لیں گی، جن میں 60 کھلاڑی شامل ہوں گے جن میں قومی ٹیم کے 19 کنٹریکٹڈ پلیئرز، 10 ابھرتے ہوئے جونیئر اسٹارز اور نمایاں ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کل 14 میچز پر مشتمل یہ ایونٹ کویتی کرکٹرز کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو عالمی فرنچائز لیگ کے سامنے منوا سکیں اور آئندہ دسمبر میں یو اے ای میں ہونے والے ڈي پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے لیے راستہ ہموار کریں۔ ڈرافٹ سے پہلے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست آج جاری ہوگی، جبکہ 7 اگست کو ہیڈ کوچز، کپتان اور منیجرز کا اعلان کیا جائے گا۔ باضابطہ ڈرافٹ 8 اگست کو سلیبیہ کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا جہاں ہر ٹیم اپنی 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے گی۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایک ٹورنامنٹ ہے بلکہ کویت کرکٹ کے لیے عالمی سطح پر نمایاں ہونے کا نیا باب ہے۔

متعلقہ عنوان :