کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کا میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

منگل 19 اگست 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کادورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹروں، سٹاف اور مریضوں سے ملاقات بھی کی، وہ شعبہ چشم (Ophthalmology)، ڈائلسز سینٹر، شعبہ امراضِ نسواں (گائناکالوجی)، تھیلیسیمیا سینٹر اور مختلف اوپی ڈیز میں بھی گئے اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کمشنر کو ہسپتال کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر میں جدید طبی آلات کی کمی اور ادویات کی قلت سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے،کمشنر قادر بخش پرکانی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور وہ اس حوالے سے حکامِ بالا سے بات کریں گے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :