ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں دو مختلف واقعات میں دو افراد سے دو موٹر سائیکلوں موبائل فون نقدی چھین کر فرار

بدھ 20 اگست 2025 21:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں دو مختلف واقعات میں دو افراد سے دو موٹر سائیکلوں موبائل فون نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منی بائی پاس کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر محمد اسماعیل بگٹی سے 125 موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد سٹی جان کالونی میں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر راحب علی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :