برسات کے دوران جڑی بوٹیاں تیزی سے افزائش پاتی ہیں ،بروقت تلفی بہت ضروری ہے،نظامت زرعی اطلاعات

جمعرات 21 اگست 2025 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہاکہ موسم برسات کے دوران جڑی بوٹیاں تیزی سے افزائش پاتی ہیں لہٰذا ان جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے ڈرل کاشت کی صورت میں 12سے13کلوگرام جبکہ کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8 سے10کلوگرام اور چارہ کے طور پر استعمال کی صورت میں 40 سے50کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آبپاش علاقوں کے کاشتکاروں کو مکئی کی فصل میں فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدار ڈالنے کا مشورہ دیااور کہا کہ کاشتکار 30اگست سے قبل مکئی کے کھیتوں میں فاسفور س اور پوٹاش کی مکمل مقدار جبکہ نائٹروجن کا پانچواں حصہ ڈال دیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت کا موزوں وقت 20 اگست تک ہے تاہم بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث کاشتکار مکئی کی کاشت 30 اگست تک بھی مکمل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :