مویشی پال حضرات سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں، محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال

جمعرات 21 اگست 2025 17:06

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر مویشیوں، جانوروں بالخصوص بکریوں، گائے، بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار ہونا پڑ سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :