کماد کے کاشتکارشوگر کین پائریلہ کے تدارک کے لیے موثر سپرے کریں، اسسٹنٹ ڈائریكٹرپیسٹی سائیڈ

جمعرات 21 اگست 2025 17:06

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریكٹرپیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیكشن سمبڑیال صبا تحسین نے کہا ہے کہ کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے شوگر کین پائریلہ کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے عملہ کی زیر ہدایت موثر اسپرے کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر کا مہینہ گنے کی فصل کے لیے سب سے اہم ہوتا ہے، کیونکہ اسی مہینے میں گنا لمبائی اور موٹائی میں تیزی سے بڑھتا ہے، اگر اس وقت پوٹاشیئم کھادوں کا استعمال کیا جائے تو گنے کا وزن فی ایکڑ واضح طور پر بڑھایا جا سکتا ہے، جس سے زمیندار کی آمدن میں براہ راست اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ گنے کو شوگر کین پائریلہ کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ سے مشورہ کے مطابق اسپرے کریں، ان اقدامات سے آپ کے گنے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جو بہتر منافع کی شکل میں زمیندار کے لیے فائدہ مند ہو گا۔