یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا

ڈاکٹر عمر عادل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کیا

جمعرات 21 اگست 2025 21:35

یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) یوٹیوبر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عمر عادل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ڈاکٹر عمر عادل نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر نسلی منافرت پھیلانے والی باتیں کی تھیں اور ایک برادری سے متعلق نازیبا الفاظ کہے تھے ۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے درخواست ملنے پر عمر عادل کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا اورگزشتہ روز انہیں گرفتار کر لیا گیا۔