فیصل آباد،باغبانوں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کے بعد 1کلو یوریا،1 کلو ڈی اے پی،1 کلو پوٹاش فی پود اڈالنے کی ہدایت

جمعہ 22 اگست 2025 13:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے کاشتکاروں وباغبانوں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کے بعد ایک کلو یوریا، ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کے لئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کے لئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔