ایس ایس پی سینٹرل نے شاہین فورس کے جوانوں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر شاباشی دی

ہفتہ 30 اگست 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے اپنے آفس میں شاہین فورس کے جوانوں کو بریفنگ کے لیے طلب کیااورشاہین فورس کے جوانوں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر شاباشی دی اوراسٹریٹ کرائم کے خلاف ان کی کوششوں اور محنت سے کام کرنے کو سراہا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شاہین فورس کی کارکردگی اور کامیابی نمایاں رہی ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں شاہین فورس نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا کرائم گراف بھی نیچے آیا ہے۔

انہوں نے جوانوں کو اسی طرح محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی تاکید کی جبکہ گزشتہ ماہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیے ان جوانوں نے پولیس مقابلہ اور موٹرسائیکلوں ،بڑی گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان سمیت دیگر ملزمان کو بہادری سے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :