قومی شاہرائوں پر بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں ،ایچ ڈی پی

منگل 2 ستمبر 2025 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں قومی شاہراہوں پر بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گذشتہ چند سالوں کے دوران کوئٹہ اسلام آباد سفر کرنے والے ہزارہ مسافروں کے ساتھ شیرانی، زیارت کراس اور ڑوب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کو انتظامیہ، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور کوتاہی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی دھجیاں اڑاکر چند افراد قومی شاہرائوں پر سفر کرنے کو غیر محفوظ بناکر تمام قومی، قبائیلی اقدار اور صوبے کے اقوام کے روایات کی پائمالی کا باعث بن گئے ہیں جنکے خلاف قانون نافذ کرنے والے اور امن و امان کے زمہ دار ادارے بھی کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قومی شاہراہوں پر سفر کو محفوظ اور مسافروں و ٹرانسپورٹروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے، گذشتہ روز چینی گئی گاڑی برآمد کرکے زمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ جن علاقوں میں ایسے واقعات ہورہے ہیں وہاں کے قبائل بھی اپنے روایات کے تحفظ و برقراری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں قبائلی طریقہ کار اختیار کرکے روایات کی پائمالی کے مرتکب افراد کے خلاف قبائلی سطح پر اقدام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :