متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم افغانستان بھیج دی

بدھ 3 ستمبر 2025 14:40

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد اور امدادی کارروائیوں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عر ب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی، نیشنل گارڈ اور جوائنٹ آپریشنز کمانڈ پر مشتمل خصوصی ٹیم سرچ اینڈ ریسکیوکے کاموں کے علاوہ متاثرین کی مدد کرے گی۔

متحدہ عرب امارات نے ضروری امدادی سامان بھی روانہ کیا ہے، جس میں خوراک، دواوں اور خیمے شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کی مدد کی جا سکے۔یہ اقدام امارات کے اس انسانی مشن کا حصہ ہے جو دنیا بھر میں قدرتی آفات اور سانحات کے موقع پر فوری امداد کی فراہمی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔