سردار عطااللہ مینگل کی برسی جلسے میں تمام جماعتوں کے قائدین کی موجودگی کے باوجود سیکورٹی کا موثر انتظام نہ ہونا بڑا سوالیہ نشان ہے،ایچ ڈی پی

بدھ 3 ستمبر 2025 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں بی این پی کے جلسہ کھ موقع پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سردار عطااللہ مینگل کی برسی کے جلسے میں صوبے کی تمام جماعتوں کے مرکزی قائدین کی موجودگی و سیاسی کارکنوں کی بڑی اکثریت کے ہونے کے باوجود سیکورٹی کا موثر انتظام نہ ہونا نہ صرف ایک بڑا سوالیہ نشان ہے بلکہ یہ غفلت فارم 47 کی جعلی حکومت کی نا ہلی کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی قائدین، جمہوری حقیقی جماعتوں اور کارکنوں پر دہشت گردانہ حملے حکومت کی نا کامی کو ظاہر کرتی ہے، بد امنی اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کو کنٹرول کرنا نام نہاد مسلط حکومت کے بس سے باہر ہے ایسے میں جعلی حکومت کا مزید دوام پیدا کرنے کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں سیاسی کارکنوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ بیان میں بی این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے غم کی اس گھڑی میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :