تحصیل سمبڑیال میں 1885سیلاب سے متاثرہ جانوروں کا فوری علاج معالجہ ،5972جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی اور304جانور ہلاک

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:24

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) تحصیل سمبڑیال میں 1885سیلاب سے متاثرہ جانوروں کا فوری علاج معالجہ کیا گیا،5972جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی اور304جانور ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ لائیواسٹاک سمبڑیال کے مطابق تحصیل سمبڑیال میں 5فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک سمبڑیال ڈاکٹرمحمد افضلل روزانہ کی بنیاد پر فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کررہے ہیں،تحصیل سمبڑیال میں اب تک 1885سیلاب سے متاثرہ جانوروں کا فوری علاج معالجہ کیا گیا،5972جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگاگئی گئی اور304جانور ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فلڈ ریلیف کمپس پرپنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جانوروں کی خوراک اور ونڈا بھی دیا جارہا ہےاور محکمہ لائیواسٹاک کی جانوروں کی آنے والی بیماریوں پر گہری نظر ہے۔

متعلقہ عنوان :