کراچی میں ڈاکوؤں نے کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے

اتوار 7 ستمبر 2025 12:10

کراچی میں ڈاکوؤں نے کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)کراچی میں منگھو پیر روڈ پر رہائشی سوسائٹی کی کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز 5 مسلح افراد نے کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ منگھوپیر تھانے سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا، مقدمہ سوسائٹی کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

متن کے مطابق ہماری سوسائٹی کی کیش وین نجی بینک کے سامنے آ کر رکی، ہمارا رائیڈر 22 لاکھ سے زائد رقم کا تھیلا کیش وین سے لے کر بینک چلا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیش وین واپس جانے لگی تو 5 مسلح ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا، ملزمان کیش وین سے رقم سے بھرا تھیلا چھین کر 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔متن کے مطابق چھینے گئے تھیلے میں 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم تھی، ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور گولیاں بھی چھین کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :