زہر کے بیج بو کر تریاق کا پھل نہیں کاٹا جا سکتا، علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں، خواجہ سعد رفیق

اتوار 7 ستمبر 2025 11:45

زہر کے بیج بو کر تریاق کا پھل نہیں کاٹا جا سکتا، علیمہ خان کو انڈہ مارنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں ،یہ عمل ہرلحاظ سے قابل مذمت ہے، نوازشریف پر جوتا اچھالنا اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنا بھی اسی فاشسٹ سوچ کا نتیجہ تھے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہاکہ بستر مرگ پر پڑیں بیگم کلثوم نواز کے ہسپتال کے سامنے ہڑبونگ مچایا گیا، مریم اورنگزیب پر مسجد نبوی میں حملہ بھی اسی غلیظ مائنڈسیٹ کا شاخسانہ تھا، احسن اقبال پرگولی چلانا قابل مذمت ،مذہبی انتہا پسندی تھا۔

سعد رفیق نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ افسوس،زہر کے بیج بو کر تریاق کا پھل نہیں کاٹا جا سکتا، ہر سطح پر اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی،مذمت اور اس کے خلاف مزاحمت لازم ہے۔