ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مختلف جلوس نکالے گئے

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:00

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مختلف جلوس نکالے گئے جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر اختتام پذیر ہوئے۔ اسی سلسلے میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نکالے جانے والا مرکزی جلوس بھی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوس کا آغاز تاج مسجد سے کیا گیا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میلاد پارک پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں اہل سنت کے علماءو اکابرین، اہل سنت و الجماعت کے صدر سیدنزاکت علی شاہ، نائب صدر و ممبر امن کمیٹی صاحبزادہ عابد فاروقی، منتظمین، عوامی نمائندوں، تاجران، معززین علاقہ، میڈیا کے نمائندوں، سرکاری محکموں کے افسران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :