mپشتون کلچر مکمل طرز زندگی کا نام ہے ، حضرت علی اچکزئی

) پشتو زبان پشتو ادب ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے ،کلچر امن رواداری کے اساس پر مشتمل ہے ، صوبائی سیکرٹری ادب و ثقافت

منگل 9 ستمبر 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ادب وثقافت حضرت علی اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون کلچر صرف دستار پگڑی واسکٹ چپل اتنڑ کانام نہیں بلکہ پشتون کلچر مکمل طرز زندگی کا نام ہے پشتون سوسائٹی کے تمام اجزائے ترکیبی اقدار،روایات امانت داری،دیانت داری،محبت، عدم تشدد،پشتون ولی کی اساس پر مشتمل ہے پشتو زبان ادب تہذیب وتمدن بہت زرخیز ہے گزشتہ چند عشروں سے عالمی طاقتوں کی آپس کی رسہ کشی طاقت آزمائی اور یہاں ملک کے اندر بالادست اشرافیہ کی پشتون دشمن رویوں سے پشتون کلچر پربہت اثرات مرتب ہوئے اپنی مفادات کو تحفظ دیتے ہوئے یہاں کے حکمران اشرافیہ نے امن محبت پر مشتمل کلچر کو داغدار کرنے کی بہت کوششیں کیں لیکن پشتون کلچر آج بھی محبت پھیلانے امن قائم کرنے بھائی بندی کے فروغ کیلئے محو سفرہے انہوں نے کہا کہ پشتون کلچر پشتو زبان پشتو ادب ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے پشتون کلچر امن رواداری کے اساس پر مشتمل ہے پشتون ولی پشتون سوسائٹی کی چارسو احاطہ کرتی ہے گزشتہ چند عشروں سے عالمی طاقتوں کی شہہ پر یہاں پشتون سرزمین پر قتل وغارت گری کو عام کیا گیا جس سے پشتون کلچر پر بہت اثرات مرتب ہوئے لیکن پشتون کلچر اتنی زرخیز ہے کہ وہ اس تمام تر دورانیہ میں جبر استبداد کا نہ صرف مقابلہ کرتا رہا بلکہ پشتون کلچر پشتو زبان ترقی خوشحالی کے منازل طے کرتا رہا انہوں نے تما ضلعی تنظیموں کو 23ستمبر کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پروگرام تشکیل دینے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :