Uکوئٹہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے عملے نے خاتون کی شکایت پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکے موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:05

؁کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے عملے نے خاتون کی شکایت پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکے موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق خاتون کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ویڈیو اور وٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی گئی تھی جس پر متاثرہ لڑکی کی جانب سے پیش کئے گئے شواہد کی روشنی میں ملزم کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز واٹس ایپ پر شیئر کیںجس پر ملزم رانا محمد معظم اور اس کے ساتھی ملزم حمداللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل فون اور ریکارڈ برآمد کرلیا۔

ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے والد اور منگیتر کو بلیک میل کیا تھا ضبط شدہ موبائل فون فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے اور ملزمان کے خلاف زیر دفعات 21، 24 پیکا 2016 اور 109 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت سے دونوں گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا