سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ہٹانے میں حائل مشکلات دورکرنے کیلئے پیکا ایکٹ 2005 میں اہم ترمیم لانے کا فیصلہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) سوشل میڈیاپر قابل اعتراض مواد ہٹانے میں حائل مشکلات دورکرنے کیلئے پیکا ایکٹ 2005 میں اہم ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت سروس پرووائیڈرز کو براہ راست کارروائی سے حاصل تحفظ ختم کردیا جائے گا۔سروس پرووائیڈرز قابل اعتراض مواد فوری ہٹانے یا بلاک کرنے کے پابند ہوں گے۔

حکومتی سینیٹر انوشہ رحمان نے الیکٹرانک جرائم ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرادیا ۔

(جاری ہے)

سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی ذمہ داری سے متعلق دفعہ 38 میں نئی شق 6 تجویز کی گئی ہے جس کے تحت مخصوص مواد ہٹانے یا بلاک نہ کرنے پر دفعہ 38 کے تحت حاصل تحفظ ختم ہو جائے گا ۔سروس پرووائیڈرز پر قابل اعتراض مواد ہر صورت بلاک کرنے کا پابند کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ پی ٹی اے کا حکم نہ ماننے والے سروس پرووائیڈرز کیخلاف کارروائی ہوگی بل میں تجویزدی گئی ہے ۔اطلاق انٹرنیٹ،موبائل، ٹیلی فون، ویب، پیمنٹ یا ڈیٹا اسٹوریج/پروسیسنگ کمپنیوں پر ہوگا۔