
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
متاثرین کے کھانے، پینے، علاج معالجے اور جانوروں کی دیکھ بھال کا بھی مکمل بندوبست کیا جا رہا ہے،بیان جاری
منگل 16 ستمبر 2025 11:42

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ گڈو اور سکھر پر اونچے درجے کا جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، گڈو پر پانی کی آمد 624,456 اور اخراج 594,936 کیوسک ہے، جبکہ سکھر پر آمد 560,890 اور اخراج 508,830 کیوسک ہے، اس کے علاوہ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اب تک محفوظ مقام پر منتقل ہونے والوں کی کل تعداد 1,73,027 ہوگئی ہے، ان میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,174 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، اب تک علاج معالجہ حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 92,958 تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے لائیو سٹاک کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,192 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے، اب تک 4,50,571 مویشیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39,589 مویشیوں کو ویکسین اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اب تک کل 13,05,573 مویشیوں کو علاج و ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
-
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
-
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اوراپوزیشن کا اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.