یوٹیوب چینلز پر پابندی کالعدم قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے مجسٹریٹ کا 24 جون کا فیصلہ قانون کے خلاف قرار دے دیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 11 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی مواد پیش کرنے کی ہدایت نہیں کی جو مواد انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لحاظ سے ضروری تھا اس کے لئے نوٹس نہیں ہوا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے اتھارٹی کو یوٹیوب بلاک کرنے کا حکم دے دیا، 24 جون کا مجسٹریٹ کا آرڈر قانون کی نظر میں درست نہیں، 11 درخواست گزاروں کی حد تک مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی اے قانون کی نظر میں اتھارٹی ہے جو قانون کے مطابق ایکشن لے سکتی ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹ بھی نوٹس کرکے آرڈر پاس کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :