اسرائیلی فوج کا غزہ سے ڈھائی لاکھ فلسطینوں کی نقل مکانی کا دعوی

اب تک صرف 70 ہزار کے قریب افراد ہی نکل سکے ہیں،غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا دعوی

پیر 15 ستمبر 2025 13:30

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ شہر سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جب کہ فلسطینی حکام کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ جنوبی علاقوں میں ہجوم کی وجہ سے منتقل نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے اگست کے آخر میں اندازہ لگایا تھا کہ غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز اور اس کے اردگرد تقریبا دس لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں، جہاں کئی ماہ سے جاری محاصرے اور بمباری کے بعد قحط کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے بتایا کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد اپنی حفاظت کے لیے شہر چھوڑ چکے ہیں۔ تاہم غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے دعوی کیا کہ اب تک صرف 70 ہزار کے قریب افراد ہی نکل سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :