سانگلہ ہل، 12ویں سالانہ جشن میلاد خاتم الانبیا کی محفل پاک(کل)16ستمبر کی شب ہوگی

پیر 15 ستمبر 2025 16:43

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ورلڈ ختم نبوت یوتھ فورس احمد آباد کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ جشن میلاد خاتم الانبیا کی محفل پاک 16ستمبر کی شب جامعہ مسجد تاجدار مدینہ گارڈن ٹان میں ہوگی،جسکی صدارت مولانا محمد علی رضا القادری کرینگے،جبکہ مرکزی صدر ورلڈ ختم نبوت یوتھ فورس محمد بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ اور پیر محمد عطا المصطفی رضوی خصوصی خطاب کرینگے،بابر نوشاہی نقیب محفل ہونگے،حافظ حسن رضا نوشاہی تلاوت،محمد نوید طاہر چاند ہدیہ نعت اور محمد وقاص ترانہ ختم نبوت پیش کرینگے، محفل میں یوتھ فورس کے تحصیل صدر محمد زبیر باجوہ، سٹی صدر محمد عرفان شوکت ورک،حافظ محمد جبران،ڈاکٹر ارشد علی سلطانی،شاہد محمود انصاری،محمد طارق زمان،محمد اویس شاہ سمیت عاشقان مصطفے کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :