محکمہ اوقاف کی اراضی واگزار کیس، ریونیو ریکارڈ فائل طلب

پیر 15 ستمبر 2025 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ اوقاف کی اراضی واگزار کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے سیکرٹری اوقاف اور چیف ایڈمنسٹریٹر کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ سول کورٹ میں زیر التواء ہی وکیل نے بتایا کہ سول کورٹ میں کیسز زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ سول کورٹ کا آرڈر پہلے ہی معطل کر چکی ہے۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ وہ اراضی نہیں بلکہ اس پر اینٹی کرپشن کورٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اینٹی کرپشن کا مقدمہ الگ نوعیت کا ہے اور اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز سے استفسار کیا کہ اگر محکمہ اوقاف اپنی اراضی واگزار کروانے کے لیے پولیس سے مدد طلب کرے تو کیا اقدام ہوگا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے جواب دیا کہ پولیس مکمل تعاون کرے گی۔ عدالت نے ریونیو ریکارڈ کی فائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔