غ*میرے دو کمسن بیٹے 13 ستمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد تا حال لاپتہ ہیں ، شیر علی

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) سماجی کارکن روزینہ خان خلجی اور 2 لاپتہ کمسن بچوں کے والد شیر علی نے کہا ہے کہ میرے دو کمسن بیٹے 13 ستمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد تا حال لاپتہ ہیں پولیس کی جانب سے رپورٹ کے بعد بھر پور تعاون کیا جارہا ہے اگر کسی کو بچوں کے بارے میں معلوم ہو تو متعلقہ پولیس تھانے یا ہمارے ساتھ رابطہ کرکے اطلاع دیں تاکہ ہمیں اس اذیت سے نجات مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں کہا کہ میں کلی طور خان کا رہائشی ہوں اور میرے دو کمسن بیٹے سبحان عرف جہانگیر اور جہانزیب 13 ستمبر کودوپہر ایک بجے گھر سے نکلے جن کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ میں درج کروائی گئی ہے اس حوالے سے پولیس بھی تعاون کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تا حال بچوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہمیں خدشہ ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کے ہاتھوں نہ چڑھ جائے جو ان کی ذہن سازی کرکے انہیں کسی غلط کام کیلئے استعمال نہ کریں۔

بچوں کی گمشدگی سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے جس میں بچے کلی گل محمد کی طرف بھاگ رہے دکھائی دیتے ہیں اس کے بعد ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کس طرف گئے۔ ہم سائبر کرائم اور ایف آئی اے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی تحقیقات کرکے بچوں کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر کسی کو بچوں کے کوئی معلومات تو وہ متعلقہ تھانہ یا پھر ان موبائل نمبرز 03122495638 اور 03138635207 پر رابطہ کریںتاکہ بچوں کی گمشدگی سے ہمیں جو اذیت مل رہی ہے اس سے نجات مل سکی