
ں*یونیورسٹی آف تربت میں پہلی سیرت النبی ﷺ کانفرنس عقیدت و احترام کے ساتھ منعقدہوئی
پیر 15 ستمبر 2025 21:20
(جاری ہے)
نظامت کے فرائض تربت یونیورسٹی کیڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاعجاز احمد نے انجام دیے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت شعبہ ایجوکیشن کی طالبہ مروارد نے حاصل کی۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ایک کامل ضابطہ حیات اور ہر انسان کے لیے ذریعہ ہدایت ہے۔ آپ ﷺ نے دشمنوں کو بھی عفو، درگزر اور اعلی اخلاق سے جیتا۔ آج کے دور میں ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی زندگیاں حضور ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔اسلام میں صلاح رحمی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت علمی، فکری، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو سیرت النبی ﷺ کے آفاقی پیغام سے روشناس کراتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری اور شہید ذاکر لائبریری میں حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پر بے شمار مستند و قیمتی کتب موجود ہیں، جو طلبہ، اساتذہ اور محققین کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کتب سے استفادہ کر کے نہ صرف سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوں کو سمجھا جا سکتا ہے بلکہ موجودہ دور کے سماجی و اخلاقی مسائل کے حل کے لیے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کامیاب اور بامقصد کانفرنس کے انعقاد پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کی کردار سازی اور اسلامی اقدار سے وابستگی کو مزید تقویت دیتی ہیں۔دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے اعمال، اخلاق، عبادات اور معاملات کا جائزہ لینا چاہیے کہ آیا وہ سیرت طیبہ کے مطابق ہیں یا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری زندگی کا ہر پہلو رسول اللہ ﷺ کی سنت اور تعلیمات کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔ اسلام کی سچی، پرامن اور روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی انسانیت کو بے چینی، عدم برداشت اور عدم تحفظ سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔مقررین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم کریں تاکہ بہترین انسان، محب وطن اور پرامن شہری کے طور پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرسکیں۔کانفرنس کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور معاشرے میں امن و سکون کیلئے خصوصی دعا کی گئیمزید اہم خبریں
-
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
-
حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، یورپی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیرخزانہ ..
-
اسرائیلی طیاروں نے دوحہ پر بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر سے فائر کیے، امریکی اہلکار
-
صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
-
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
-
اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
-
یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
-
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.