۵موٹروے ایم فائیوسے اغواء مغویوں کو زنجیروں سے باندھ کرسیلابی پانی میں کھڑاکردیا گیا،سوشل میڈیاپرویڈیووائرل

ٴْمغویوں کی جانب سے رہائی دلوانے کی اپیل‘ 11میں سے 2مغویوں کوقتل کردیا‘9کو قتل کرنے کی دھمکی

پیر 15 ستمبر 2025 22:25

ی رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)موٹروے ایم فائیوسے اغواء ہونے والے مغویوں کی زنجیروں سے باندھ کرسیلابی پانی میں کھڑاکرکے سوشل میڈیاپرویڈیووائرل‘ مغویوں کی جانب سے رہائی دلوانے کی اپیل‘ 11میں سے 2مغویوں کوقتل کردیاہے‘ دوروز تک انڈھڑگینگ کے سرغنہ کے گرفتاربھائی کورہانہ کیئے جانے پرمزید 9مغویوں کوقتل کردینے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انڈھڑگینگ نے سوشل میڈیاپرنواز آباد موٹروے ایم فائیو سے 11 روز قبل اغواء کیئے جانے والی9مغویوں جنہیں زنجیروں سے جکڑکرسیلابی پانی میں کھڑا کرکے وائرل کی جانیوالی ویڈیومیں 9مغویوں کی جانب سے ورثاء اورحکام سے مطالبہ دہرایاگیاکہ انہیں جلدازجلدرہاکروایاجائے جبکہ دومغویوں کواغواکاروں نے قتل کردیاہے‘ اس موقع پر وائرل کی جانیوالی ویڈیومیں انڈھڑگینگ کے کارندے نے دھمکی دی کہ انڈھڑگینگ کے سرغنہ کے گرفتاربھائی منیراحمدانڈھڑجس کی سزا مکمل ہوچکی ہے پولیس رہا کرے دوروزکی مہلت دیتے ہوئے اغواکار کارندے نے دھمکی دی کہ اگر منیر احمدانڈھڑکوپولیس نے رہا نہ کیاتو مغویوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاجائے گا‘ واضح رہے کہ 11روزقبل انڈھڑگینگ نے موٹروے ایم فائیوعظیم پوریسٹ ایریا کے علاقہ سے رات گئے اندھادھندفائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے‘گزرنے والی گاڑیوں کونقصان پہنچانے کے دوران11افرادکواغواکرکے کچہ کے علاقہ منتقل کرنے کے بعدسوشل میڈیاپرویڈیووائرل کی تھی کہ انڈھڑگینگ کے سرغنہ تنویرانڈھڑکے گرفتاربھائی منیراحمدانڈھڑ کی سز امکمل ہونے پررہاکیاجائی