دفاعی اکیڈمیز میں اسرائیلیوں کو داخلہ نہیں دیا جائے گا، برطانیہ

منگل 16 ستمبر 2025 08:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) برطانیہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اپنی دفاع سے متعلق اکیڈمیز اور تعلیمی شعبے میں اسرائیلیوں کو داخلہ نہیں دے گا۔ یہ عندیہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نئے فیز کے تناظر میں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق برطانیہ کا رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز جو وزارت دفاع کے زیر نگرانی کام کرتا ہے اس کی طرف سے یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وہ اگلے سال سے اسرائیلی طلبہ کے داخلے کو روک دے گا۔ یہ فیصلہ اگلے سال سے کیا جائے گا۔یاد رہے برطانیہ کی ڈیفنس اکیڈمی سٹریٹیجک تھنکرز اور لیڈرز کو اپنی مسلح افواج اور سول کے لیے خدمات کی تیاری کے لیے اپنے ہاں تعلیم کی پیشکش کرتی ہے۔