ڈینگی کے خاتمے کے لئےعوامی تعاون ناگزیر ہے، ڈاکٹر بلال گلزار

منگل 16 ستمبر 2025 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ماہر صحت ڈاکٹر بلال گلزار نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے اور افزائش کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں افراد ملیریا سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ بروقت علاج نہ کرانے سے ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ، ملیریا کے باعث زیادہ تر اموات چھوٹے بچوں میں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ملیریا سے بچاؤ اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرنے سمیت آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے، ڈینگی جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے پلیٹ فارم سے ڈینگی وائرس کے خاتمے اور افزائش کی روک تھام کے حوالے سے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں پمفلٹس تقسیم کرنا، آگاہی سیمینارز کا انعقاد اور آگاہی ریلیوں سمیت احتیاطی تدابیر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :