وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئیں

منگل 16 ستمبر 2025 16:48

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسری انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔منگل کووزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ میں 30 ممالک سے 500 سپیکرز اور 200 سے زائد کمپنیاں شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انٹرنیشنل پلینری سیشن “Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies” میں بطور سپیکر شرکت کریں گی۔وفاقی وزیر شزافاطمہ روس کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات کریں گی۔وفاقی وزیر کی روس کے وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیاماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، سے بھی ملاقات ہوگی۔وفاقی وزیر “Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity” سیشن سے بھی بطور سپیکر خطاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :