پنجاب حکومت نے 2 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

منگل 16 ستمبر 2025 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے 2افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سیکشن آفیسر محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن جنوبی پنجاب محمد سعد بن خالد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو )ملتان تعینات اور تقرری کی منتظر مس تحریم رانا کو سیکشن آفیسر محکمہ تحفظ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :