سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ڈاکوئوں کے تعاقب پر مبینہ پولیس مقابلہ میں گینگ کا سرغنہ مارا گیا

منگل 16 ستمبر 2025 14:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ڈاکوئوں کے تعاقب پر مبینہ پولیس مقابلہ میں گینگ کا سرغنہ مارا گیا جس کے ساتھی فرار ہو گے پولیس نے مقتول سے اسحلہ برآمد کر کے نعش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مقتول کے ساتھیوں کی تلاش میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کڑانہ کے چک 92 جنوبی کے قریب جاوید گینگ کے چار مسلح ڈاکوں نے راہگیر سے گن پوائنٹ پر نقدی اور کاغذات چھین لئے جن کے فرار ہونے کی اطلاع پر تھانہ کڑانہ پولیس نے ڈاکوں کا تعاقب کیا تو فائرنگ کے تبادلہ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ جاوید سکنہ چک 96 جنوبی شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا جس کے گینگ نے علاقہ میں ات مچا رکھی تھی۔اس پولیس مقابلہ میں تھانہ کڑانہ پولیس نے مقتول سے اسحلہ بندوق 12 بور برآمد کر کے اس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کر کے دیگر ڈاکوں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔