لاہور ہائیکورٹ نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست نمٹا دی

منگل 16 ستمبر 2025 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست نمٹا تے ہوئے متعلقہ حکام کو اس پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔