ہری پور ،اسسٹنٹ کمشنر غازی کا انسداد ڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے غازی بازار کا دورہ

منگل 16 ستمبر 2025 16:04

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی کا انسداد ڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے غازی بازار کا دورہ کیا، دوکانداروں کو سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق نے غازی بازار میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران دکانداروں کو سختی سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جس میں سب سے اہم کسی بھی قسم کے صاف پانی کو کھڑا نہ ہونے اور صاف پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کے رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ مزید برآں دکانداروں کو دکانوں میں ڈینگی مار سپرے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :