فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کی تحصیل غازی میں کارروائیاں،اشیاء خوردونوش و کریانہ سٹوروں کی انسپکشن

منگل 16 ستمبر 2025 16:32

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کی تحصیل غازی میں کارروائیاں ، اشیاء خوردونوش و کریانہ سٹوروں کی انسپکشن کی۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کی ٹیم نے تحصیل غازی میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مختلف کریانہ سٹورز، واٹر فلٹریشن پلانٹس، چکن شاپس اور دیگر اشیائے خورونوش کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم نے دودھ کی دکانوں سے نمونے حاصل کر کے موقع پر موجود جدید موبائل لیبارٹری میں ٹیسٹ کئے، جو تسلی بخش ثابت ہوئے۔ تاہم متعدد مقامات پر صفائی کی ناقص صورتحال اور معیار کی خلاف ورزیوں پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے گئے، جب کہ کئی کاروباری حضرات کو فوری بہتری کے لیے ایمپرومنٹ نوٹسز جاری کئے گئے۔ اس موقع پر لائسنسوں کے اجرا اور تجدید کا عمل بھی مکمل کیا گیا تاکہ صارفین کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ٹیم نے واضح کیا کہ عوام کی صحت اور غذائی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آئندہ بھی بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ \378

متعلقہ عنوان :