بارہویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں 100 سے زائد ممالک ،خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سرکاری وفود شرکت کریں گے ،چینی وزارت دفاع

منگل 16 ستمبر 2025 20:45

ؒبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں بتایا کہ100 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سرکاری وفود بارہویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان وفود میں وزارتی سطح اور فوجی کمانڈر ان چیف سے اوپر کے 40 سے زائد نمائندوں سمیت اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، آسیان کے سیکرٹری جنرل، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے وائس چیئرمین شامل ہیں۔

رجسٹرڈ ہونے والی شخصیات کی کل تعداد 1800 سے زائد ہے۔ترجمان کے مطابق شرکائ "بین الاقوامی نظام کا مشترکہ تحفظ اور مل کر پرامن ترقی کے فروغ" کے موضوع پر بات چیت کریں گے، امن اور سلامتی کی منصوبہ بندی اور تنازعات کے حل تلاش کریں گے اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی روشنی میں مشترکہ طور پر روشن مستقبل کی جانب بڑھیں گی

متعلقہ عنوان :