غیر ملکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں ، پولینڈ

ہمیں نیوکلئیر شیئرنگ پروگرام میں شریک ہونا چاہیے،صدرکارول ناوروسکی

بدھ 17 ستمبر 2025 11:17

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پولینڈ نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے لیے تیار ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق پولینڈ کے صدر کارول ناوروسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک غیر ملکی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسے اپنی جوہری ٹیکنالوجی سمیت ایٹمی توانائی حاصل کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں نیوکلئیر شیئرنگ پروگرام میں شریک ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ ملک کو اپنی جوہری ٹیکنالوجی، خاص طور پر ایٹمی توانائی، حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں خودکفالت ممکن ہو سکے۔تاہم، انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا پولینڈ مستقبل میں اپنے خود کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔صدر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔یاد رہے کہ نیٹو کا نیوکلئیر شیئرنگ پروگرام رکن ممالک کو امریکا کے جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کی اجازت دیتا ہے، جنہیں مخصوص حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :