عدالتی احکامات نظرانداز،پتوکی، حبیب آباد ،پھولنگر کے پٹواریوں نے منشی رکھ لیے

بدھ 17 ستمبر 2025 12:42

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پتوکی، حبیب آباد ،پھولنگر کے پٹواریوں نے ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ منشی رکھ لئے شہریوں کا اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے پٹواریوں پر پرائیویٹ منشی رکھنے پر پابندی لگارکھی ہے جبکہ پتوکی ، پھولنگر، حبیب آباد میں پٹواریوں نے ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں شروع کررکھی ہیں اور اپنے کام کیلئے پرائیویٹ منشی بھرتی کررکھے ہیں جو سارا دن دفتروں کو چلانے میں مدد کرتے ہیں انکو تنخواہ کون دیتا ہے کیسے یہ پیسہ سارا اکٹھا کرتے ہیں اداروں کو سب علم ہے شہریوں نوید بھٹی ،اکمل علی کمبوہ، شوکت علی، اصغر جٹ سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹوار سرکلوں سے پرائیویٹ منشیوں کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر عملی اقداما ت کئے جائیں اور لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :