چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ کرکے روٹی کے نرخ چیک کئے

بدھ 17 ستمبر 2025 17:23

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی کی نئی قیمت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تندوروں کا دورہ کرکے روٹی کے ریٹ اور ریٹ لسٹیں چیک کیں۔انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نان بائی اگر حکومت کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو تندور کو سیل کر کے مالک کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :