کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت پراونشل ایکشن پلان پر عمل درآمد بارے جائزہ اجلاس

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیر صدارت پراونشل ایکشن پلان پر عمل درآمد بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے پراونشل ایکشن پلان کے تحت تفویض شدہ پوائنٹس پر اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنرز کو پرپراونشل ایکشن پلان کے تحت کمیونٹی کیساتھ روابط بڑھانے کیلئے کھلی کچہریوں، امن جرگوں کے انعقاد کی ہدایت کی تاکہ عوامی مسائل کو بطریقہ احسن حل کیا جا سکے اور عوام کا اداروں پر اعتماد مذید مظبوط ہو۔کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اضلاع کی سطح پر اداروں اور عوام میں روابط بڑھانے کیلئے مستقل بنیادوں پر ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنا یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :