ش*ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے نواب شمبے زئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 18 ستمبر 2025 03:05

ی*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے نواب شمبے زئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت دشتی بازار تا چاہ سر کراس روڈ سے متاثر ہونے والے شہری شامل تھے وفد نے ملاقات کے دوران منصوبے سے متعلق اپنے خدشات پیش کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ ترقیاتی عمل کے دوران متاثرہ فریقین کو ان کے حق کے مطابق شفاف اور بروقت معاوضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے وفد کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کسی شہری کے ساتھ حق تلفی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

حکومت تمام متاثرین کو قانون کے مطابق ان کا حق فراہم کرے گی اور تمام ادائیگیاں شفاف اور منصفانہ طریقے سے کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو متاثرین نے ڈپٹی کمشنر کی مثبت یقین دہانی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ان کے جائز مطالبات پر قانونی اور شفاف عمل درآمد ہوگا، تاکہ منصوبے سے وابستہ عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو

متعلقہ عنوان :