ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II مانسہرہ کا لسان نواب بازار اور بی ایچ یو بائوبندی کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 09:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II مانسہرہ فراز قریشی نے تحصیل لسان نواب بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مارکیٹ میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں، معیار، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیاءفراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری کی اور بعض کے خلاف موقع پر جرمانے بھی عائد کئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے بنیادی مرکز صحت باوبندی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود طبی عملہ کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :