حضرو، ممبر قومی اسمبلی احمدکے خصوصی فنڈ سےترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:30

حضرو 18 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ممبرقومی اسمبلی جوڈیشل کمیشن وسابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمدکے خصوصی فنڈاورسابق وائس چئیرمین ملک بلال آف مراڑیہ،چوہدری الیاس خان،لالامسکین،رحیم جان،وقارشاہ کی کاوشوں سے ڈھوک شیرمحمد کی خستہ حال گلیوں ونالیوں کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی اور کام شروع کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کام کے آغازکے موقع پرایک دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا ۔اس موقع پر اہلیان ڈھوک شیرمحمدکی کثیرتعدادموجودتھی ملک بلال آف مراڑیہ کی سرپرستی میں دعائے خیرکے بعدکام شروع کردیاگیا ملک بلال آف مراڑیہ نےٹھیکیدارکومعیاری کام کی سخت ہدایات جاری کیں کہ کام کے معیاراورمٹیریل کااستعمال میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گلیوں ونالیوں کی تعمیرکیلئے فنڈکی فراہمی پر اہلیان ڈھوک شیرمحمدنے ممبرقومی اسمبلی شیخ آفتاب احمدکاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :