افغانستان ، انٹرنیٹ کو محدود کرنے کے لیے جاری کریک ڈائون میں شدت

جمعرات 18 ستمبر 2025 11:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)افغانستان کی طالبان حکومت نے انٹرنیٹ کے پھیلا کو محدود کرنے کے لیے کریک ڈائون میں توسیع کی ہے۔ یہ اقدمات افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکرکی طرف سے کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے اس جاری کریک ڈاون میں متعدد فائبر آپٹک کنکشن ختم کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ مہم منکرات کے خلاف معمول کے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس طرح دو دنوں کے دوران تیز رفتار انٹرنیٹ کو کئی علاقوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ جس سے ہزاروں افراد انٹرنیٹ کا آزادانہ استعمال کرنے سے محروم ہو گئے ہیں۔