Live Updates

’یہ بارش بتائیں تو ہوتی نہیں جب انکار کریں تو برس پڑتی ہے‘

محکمہ موسمیات کے 400 کروڑ کے بجٹ اور 2 ہزار 430 ملازمین رکھنے پر قائمہ کمیٹی اجلاس میں تنقید

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 18 ستمبر 2025 14:37

’یہ بارش بتائیں تو ہوتی نہیں جب انکار کریں تو برس پڑتی ہے‘
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) محکمہ موسمیات کو 400 کروڑ کے بجٹ اور 2 ہزار 423 ملازمیں رکھنے پر قائمہ کمیٹی اجلاس میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیر صدارت ہوا جہاں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات پر شدید تنقید کی اور محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکمہ موسمیات کی بارش کے حوالے سے پیشگوئیاں الٹ ثابت ہوتی ہیں، جب یہ بارش بتاتے ہیں تو نہیں ہوتی اور جب انکار کرتے ہیں تو برس پڑتی ہے۔

کمیٹی رکن میر منورعلی نے کہا ’محکمہ موسمیات کی زیادہ تر خبریں غلط نکل آتی ہیں، ایک بار محکمہ موسمیات نے 4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی‘، شازیہ مری نے کہا کہ ’جس دن محکمہ موسمیات کہتا ہے آج بارش نہیں ہوگی اس دن ہو جاتی ہے اور جب کبھی ہم بارش کا سن کر چھتری لے کر نکلتے ہیں تو بارش ہی نہیں ہوتی، محکمہ موسمیات کی غلط پیشگوئیوں سے ناصرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ادارے کی ساتھ بھی متاثر ہوتی ہے‘۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے حکام سے پوچھا کہ ’محکمہ موسمیات کا بجٹ کتنا ہے اور ملازمین کتنے ہیں؟‘، اس پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے جواب دیا کہ ’میٹ ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 4 ارب روپے اور ملازمین 2 ہزار 430 ہیں، ہم نے سب اداروں کو بتا دیا تھا کہ تیز بارشیں آئیں گی، ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ ملک میں سیلاب آئیں گے مگر کسی نے سنجیدہ نہ لیا‘، اس پر چیئر مین قائمہ کمیٹی احمد عقیق انور نے کہا کہ ’کسی دن محکمہ موسمیات چلتے ہیں اور سٹم کا جائزہ لے لیتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں کیوں نہیں درست ہوتیں، یہ بھی دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کے پاس ٹیکنالوجی کون سی ہے‘۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات