صوابی ، قتل کی وارداتوں اور ٹریفک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق

اتوار 21 ستمبر 2025 17:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)ضلع صوابی میں قتل کی وارداتوں اور ٹریفک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق شاہین سکنہ سپین کانی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے 25 سالہ بیٹے وقاص کا کرنل شیر خان کلے میں چپل بوٹ کا دکان ہے جہاں صبح گھر سے جاکر شام کو اپنے موٹر سائیکل پر واپس آتے تھے گزشتہ شام لیٹ ہونے پر ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو ان کا نمبر بند آرہا تھا ، بعد ازاں بھتیجے ذوہیب نے آکر بتایا کہ ان کے بیٹے وقاص کی لاش سپین کانی روڈ گڈ بانو پل کے مقام پر قتل شدہ پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی وہ وہاں قتل شدہ پڑے تھے جسے نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موٹر سائیکل سے نہر میں گر گئے تھے، دریں اثنا پولیس تھانہ یارحسین کی رپورٹ کے مطابق اسد سکنہ سنو بانڈہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے 21 سالہ بھائی آصف کے ہمراہ اراضیات حضرت وہاب میں مال مویشیاں کے لیے گھاس کاٹنے میں مصروف تھے کہ اس دوران یاسر اللہ نے آکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی آصف گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے وجہ عناد تنازعہ اراضی بیان کی گئی ہے ، آدینہ سٹاپ یارحسین روڈ کے مقام پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے تیس سالہ نوجوان طلحہ سکنہ یارحسین جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی مرتضی کے علاوہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار محمد علی اور وقار زخمی ہوگئے ۔