Live Updates

فلاحی تنظیموں کی جانب سے علی پور کے سیلاب متاثرین خاندانوں میں راشن کی تقسیم

اتوار 21 ستمبر 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) فلاحی تنظیموں کی جانب سے علی پور کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین خاندانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے راشن و دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم جاری ہے۔اس سلسلے میں عطائے معصومین فائونڈیشن اور السراج ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زیادہ افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کیمپوں میں ڈاکٹرز کی زیرنگرانی میڈیکل چیک اپ بھی کیا جارہا ہے ۔

سینکڑوں خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول و دیگر اشیاءضروریہ کے پیکٹس اور مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر غلام عباس،حافظ محمد اویس قرنی، زبیر چوہدری،ڈاکٹر سلیم چوہان، قربان علی گبول و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ علی پور کے متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش مستحقین میں تقسیم کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ علاقے کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :