فیصل آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، دوہرے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 21 ستمبر 2025 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے باپ و بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس نے دوہرے قتل اور اقدام قتل کے ملزم سجاد کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ ہفتہ کے روز تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر 50 ج ب بورے وال میں سجاد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی شازیہ زوجہ سجاد، عمر 40 سال، والد غلام فرید ولد اسماعیل، عمر 65 سال کو قتل اور بیٹی طیبہ نور دختر سجاد علی، عمر 12 سال کو زخمی کردیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس ایچ او نشاط آباد عمران عامر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے