اینٹوں کے نیچے دب کر بھٹہ مزدور جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 21 ستمبر 2025 20:05

پھولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)نواحی علاقہ کوٹ اسلام میں بھٹے پر کام کے دوران بھٹہ مزدوروں پر اینٹیں گرگئیں جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جاںبحق ہونے والے مزدور کی شناخت 49سالہ مختار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 45سالہ اقبال کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :